قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم خود قوم نے کرنا ہے ذمہ داری سے ٹیکس ادا کرکے ہی ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں، ہم کب تک بیرونی امداد کے سہارے جیئں گے یہ قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے ٹیکس کی ادائیگی ہم سب کی ذمہ داری ہے حکومت کسی بھی جماعت کی ہو ،ریاست ہم سب کی ہے بد قسمتی سے 18 کروڑ کی آبادی میں ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والے صرف33لاکھ ہیں اگر ہم ترقی یافتہ ملکوں کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ٹیکس بھی ان کی طرح دینا ہوگا،چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کا پنڈ بیگوال کو فراہمی گیس کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعرات 20 دسمبر 2012 22:55
(جاری ہے)
وہ اپنے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام سے جڑی ہے اور گزشتہ 43 سال سے عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہے سیاسی شعور ذوالفقار علی بھٹو نے دیا جس کی بدولت وہ آزادانہ فیصلے کر تے ہیں اور انہوں نے ہر الیکشن میں اسی جماعت کا ساتھ دیا عوام ہی کڑا احتساب کر تے ہیں اور کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں پیپلز پارٹی پھر عوام کی عدالت میں کھڑی اور اس الیکشن میں بھی انشااللہ سرخرو ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ملازمتوں کے دروازے کھول دیتی ہے وہ یہ بات دعوٰی سے کہہ سکتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے دور میں اسلام آباد کے گاؤں گاؤں میں گیس پہنچی۔پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری راجہ منصور سابق کونسلر محمد افضل اور ماسٹر خالق قریشی نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ سید سبطل حیدر بخاری ، راجہ رفعت ، ملک سجاد ، نمبردار کوثر، تعظیم اختر، راجہ حسنین،اور راجہ عثمان ، کے علاوہ اہلیان نے تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.