دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار

دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے مسافر ٹرمینلز کے ڈیزائن کی منظوری دیدی گئی

اتوار 28 اپریل 2024 18:30

دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) دبئی ایئرپورٹ کے تمام آپریشن اگلے 10 سال میں دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ دبئی کے حکمران نے سوشل میڈیا پر دبئی ایئرپورٹ کی منتقلی کا منصوبہ شئیر کردیا۔ دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے مسافر ٹرمینلز کے ڈیزائن کی منظوری دیدی گئی۔ نئے ٹرمینل کی تعمیر کی لاگت 128 ارب درہم ہوگی۔

المتکوم ایئرپورٹ سے 260 ملین مسافروں کی سالانہ آمدورفت ہوسکے گی۔ المتکوم ایئرپورٹ پر بیک وقت 5 رن ویز متوازی پروازیں کرسکیں گے، مستقبل کے ایئرپورٹ پر 400 جہاز بیک وقت مسافروں کو سروس فراہم کرسکیں گے۔ ایئرپورٹ پر ایوی ایشن سیکٹر میں پہلی بار نئی ایوی ایشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

المتکوم ایئرپورٹ کے اطراف نیا شہر ’’دبئی ساؤتھ‘‘ بسایا جائے گا، دبئی ساؤتھ میں 10 لاکھ افراد کی رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

علم میں رہے کہ دبئی کا المتکوم ایئرپورٹ گزشتہ 10 سال سے دبئی ایئر شو کی میزبانی کر رہا ہے۔ دبئی المتکوم ایئرپورٹ نے 2010 میں کارگو فلائٹس سے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ دبئی کا المتکوم ایئرپورٹ موجودہ دبئی ایئرپورٹ سے 60 کلومیٹر دور واقع ہے۔ دبئی المکتوم انٹرنیشل ایئرپورٹ سے آج کل محدود مسافر پروازیں بھی روانہ ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :