سُنی تحریک نے پولیو مہم رضا کاروں کے تحفظ کیلئے کارکنان دینے کی پیشکش کردی، پولیومہم شریعت کے متصادم نہیں،ملک کے جیدمفتیان کرام سے مزید فتوے جاری کروائیں گے،علماء ومشائخ پولیومہم کے حق میں عوامی رائے عامہ ہموارکریں اورقوم کی علمی وفکری رہنمائی کریں،لیڈیزہیلتھ ورکرزکو قتل کرنیوالے فسادفی الارض کے مرتکب اوراسلام اورپاکستان کی بدنامی کاباعث ہیں، پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدرشاداب رضانقشبندی کی علما کے وفدسے گفتگو
ہفتہ 22 دسمبر 2012 16:34
(جاری ہے)
دنیابھرکے طبّی ماہرین پولیوکے علاج کومفیدقراردے چکے ہیں۔
علماء ومشائخ پولیومہم کے حق میں عوامی رائے عامہ ہموارکریں اورقوم کی علمی وفکری رہنمائی کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزاہلسنت پر علماء ومشائخ اہلسنت کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کا بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے اگر حکومت نے ان واقعات پرقابو نہ پایا تو حالات انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواتین رضا کاروں پر حملہ کرنے والے مجرموں کو گرفتار کیا جائے ، پس پشت ہاتھوں کو بے نقاب کیاجائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے ۔ آئندہ اس سلسلے میں مہم کی جو تاریخ مقرر کی جائیں گی اُس میں پاکستان سنی تحریک کے فلاحی شعبہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن(ٹرسٹ) کے رضاکاربھی بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے ۔شاداب رضانقشبندی نے باقی تمام سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں تاکہ پاکستان سے پولیو کے مرض کا جلد از جلد خاتمہ ہو ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.