سی این جی کی بندش اورپٹرول کیلئے لمبی لائنوں کے باوجود پٹرول کی قلت وفاقی حکومت کی بدانتظامی کا منہ بولتاثبوت ہے، توانائی کے حوالے سے واضح پالیسی کے نہ ہونے کے باعث عوام اذیت سے دوچار ہیں ،حکومت نے مختلف شعبوں کیلئے ضروریات کا درست اندازہ لگانے کے لیے کوئی سروے نہیں کروایا، حکمران یاد رکھیں وہ عوام کو عذاب میں جکڑنے کا خمیازہ ایک دن بھگتیں گے ، عام انتخابات کے بعد حکومت اور اتحادی منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے ، مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان کابیان
منگل 1 جنوری 2013 20:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حکومت نے مختلف شعبوں کے لیے ضروریات کا درست اندازہ لگانے کے لیے کوئی سروے نہیں کروایا اوراسے یہ تک معلوم نہیں کہ گیس و پیڑولیم کی گھریلیو،صنعتی اورٹرانسپورٹ کے لئے اصل ضروریات کتنی ہیں ؟آج اس بد انتظامی کاسب سے بڑا شکار پاکستان بھر کے عوام ہیں ۔
مشاہد اللہ خان نے کہا کہ حکومت خاموش تماشائی بن کرعوام کی مشکلات پرآنکھیں بندکئے بیٹھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ عوام سی این جی کی پرانی والی زیادہ قیمت ادا کرنے پر مجبور ہوں ۔انہو ں نے کہاکہ حکمران یاد رکھیں کہ بالآخر عوام کو اس عذاب میں جکڑنے کا خمیازہ خود حکمرانوں ہی کو بھگتنا ہو گا اوروہ دن دورنہیں جب عام انتخابات کے بعد حکومت اوراس کے اتحادی منہ چھپانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے ۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اس مسئلے کا واحد حل یہی ہے کہ حکومت مسئلے کے تمام فریقوں کو ایک میز پر بٹھائے اور مسئلے کا فوری حل نکالا جائے تاکہ عوام کو ذہنی کوفت سے چھٹکارا مل سکے ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.