ہلیری کلنٹن کی مکمل صحت یابی ‘ اپنی دفتری ذمہ داریاں سنبھال لیں

پیر 7 جنوری 2013 17:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 7جنوری2013ء ) امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے صحت یابی کے بعدپیرسے اپنی دفتری ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔

(جاری ہے)

65 سالہ امریکی وزیرخارجہ خون میں لوتھڑا بننے کی وجہ سے پانچ روز تک نیو یارک کے ہسپتال میں زیرعلاج رہی ہیں۔انہیں بدھ کو ہسپتال سے فارغ کیا گیاتھا۔ انہوں نے پیر کی صبح اپنی دفتری ذمہ داریوں کا دوبارہ آغاز اپنے نائبین کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرکے کیا۔ ہیلری کلنٹن خون میں کلاٹ بننے کی وجہ سے بیمارہونے سے قبل پیٹ کے وائرس کا شکار ہوگئی تھیں۔