جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم محسود اور وزیر قبائل کے عمائدین ،پاک فوج اور دیگر اداروں کی بھرپورتعاون سے کامیابی سے جاری ہے،قبائلی عمائدین اور علاقے کے دیگر لوگوں کی دانشمندی کی وجہ سے کامیاب پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہاہے،جنوبی وزیرستان کے ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ثنا اللہ کاتقریب سے خطاب
پیر 14 جنوری 2013 19:37
(جاری ہے)
اس لئے اپنے اور گردونواع میں رہنے والے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے قبائلی عمائدین اور معاشرہ کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو چائیے کہ وہ اس مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کریں۔
قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم محسود اور وزیر قبائل کے عمائدین ،پاک فوج اور دیگر اداروں کی بھرپورتعاون سے کامیابی سے جاری ہے۔قبائلی عمائدین اور علاقے کے دیگر لوگوں کی بھرپور تعاون سے کامیاب پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہاہے۔ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ نے جنوبی وزیرستان میں پولیومہم کا جائزہ لیا اور پولیو مہم کے لئے بہترین اقدامات پر اطمینان کا اظہا ر کیا۔تقریب میں ایڈیشنل ایجنسی سرجن جنوبی وزیرستان ڈاکٹر ارشاد برکی ،یونیسف ،ڈبلیوایچ او اور دیگر اداروں نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل ایجنسی سرجن ڈاکٹر ارشاد کا کہناتھا کہ فاٹا کے قبائلی علاقوں میں تین روزہ پولیو مہم 14جنوری سے شروع ہوکر 16جنوری تک جاری رہے گا۔تین روزہ مہم کے دوران فاٹا کے قبائلی علاقوں میں 8لاکھ 22ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔جبکہ جنوبی وزیرستان میں 6558پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 35موبائل ٹیمیں ایک ٹرنزٹ 8فکسڈ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.