مانسہرہ شوگراں روڈ پر ویگن اور موٹر کار میں تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق‘ 3زخمی

پیر 28 جنوری 2013 16:32

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 28جنوری 2013ء) مانسہرہ شوگراں روڈ پر ویگن اور موٹر کار میں تصادم ‘ چار افراد جاں بحق‘ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو شوگراں سے مانسہرہ آنے والی موٹر کار کیوائی جانے والی ویگن سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار میوہ جان زوجہ پرویز‘ زاہدہ بیوہ اخلاق حسین ساکنان کیوائی‘ فیاض ولد جاوید ساکن کرخول سمیت تین ماہ کا بچہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ فیصل‘ اشفاق حسین شاہ ولد اخلاق حسین شاہ‘ راحیلہ بی بی دختر پرویز شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور مرنے والوں کو گاڑی سے نکالا اور مانسہرہ کے کنگ عبدالله ہسپتال میں داخل کرادیا۔ ویگن ڈرائیور بنارس ولد سمندر موقع سے فرار ہوگیا پولیس تھانہ بالاکوٹ نے مقدمہ درج کرلیا۔