چترال میں شدید برف باری سے زندگی مفلوج، کاروبار زندگی ٹھپ ،مواصلاتی نظام درہم برہم، بجلی کی فراہمی 3 دنوں سے معطل
بدھ 6 فروری 2013 21:45
(جاری ہے)
کیونکہ پیسکو چترال نے بر وقت لائن ٹھیک نہیں کی اور لوگوں کو نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ مقامی بجلی گھر چوبیس گھنٹے چلتا رہا اور اس کی بجلی ویسے ضائع ہورہی تھی جس سے ایک طرف واپڈا کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ اور دوسری طرف عوام کو تین دن اندھیرے میں رکھا جارہا ہے اگر پیسکو میکا لائن مین حضرات اپنا رزق حلال کرکے اسے بروقت بناتے تو عوام کو اتنی مشکلا ت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
ہسپتال میں بجلی نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اکثر مریضوں اور ہسپتال میں لاشوں کو لوگ کندھوں پر اٹھا کر لے جانے پر مجبور تھے کیونکہ سڑکیں سنسان پڑی ہیں اور ٹریفک نہ ہونے کے مترادف ہے۔ برف باری کی وجہ سے پی ٹی سی ایل، وی فون، ڈی ایس ایل برانڈ بینڈ بھی تین دنوں سے مسلسل خراب رہی اور لوگ اپنے رشتہ داروں کا خیر خیریت دریافت کرنے میں ذہنی کوفت سے گزر رہے ہیں ۔ چترال کا مین روڈ بند ہونے کی وجہ چترال بازار میں آشیائے خوردنوش ، مرغی، سبزی، اور مائع گیس کی شدید قلعت پیدا ہوئی ہے۔ جس نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے چھپ کی سادھ لی ہے جبکہ عوام اپنی مدد آپ کی تحت سڑکوں سے برف اور ملبہ ہٹاکر اسے ٹریفک کیلئے کھول رہے ہیں۔ شدید سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے اور لوگ اپنے گھروں کے چھتوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں تاکہ ان کی چھت ان کے اوپرنہ گرے۔ برف باری نے چترالی عوام کی زندگی مفلوج کرکے رکھ دی ہے۔ جبکہ انتظامیہ اور اداروں کی غفلت نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہوا ہے۔ چترال کے عوام صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کا مین روڈ سے برف ہٹاکر اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے اور مواصلاتی نظام فوری طور پر بحال کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.