حکومت پنجاب نے ڈیوٹی سے غیر حاضر 90 ڈاکٹرز کوبرطرف کردیا ، ڈاکٹرز دو سال سے غیر حاضر تھے، بار بار تنبیہ کے باجود ڈاکٹرز ڈیوٹی پرنہیں آرہے تھے،برطرف ہونے والے ڈاکٹر ز کو اخبارات میں نوٹس دئیے گئے،محکمہ صحت پنجاب

جمعہ 8 فروری 2013 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 8فروری 2013ء ) محکمہ صحت پنجاب نے لمبے عرصے سے غیر حاضر 90ڈاکٹروں کو نوکریوں سے برطرف کر دیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق برطرف ڈاکٹرز دو سال سے غیر حاضر تھے اور بار بار تنبیہ کے باجود یہ ڈاکٹرز ڈیوٹی پرنہیں آرہے تھے،برطرف ہونے والے ڈاکٹر ز کو اخبارات میں بھی نوٹس دئیے گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی چل رہی تھی اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اب ان کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔مزید غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی جاری ہے،برطرف ہونے والے ڈاکٹرز میں سینئر ایم اوز رجسٹرار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :