پاکستان میں نظام خلافت راشدہ کے نفاذ کیلئے پر امن جدوجہد جاری ہے،الیکشن میں حصہ لیکر قومی اسمبلی سے گستاخان صحابہ کے خلاف قانون سازی کروائیں گے،ایران کا ایٹمی طاقت بننا تشویش ناک ہے،عالمی طاقتیں ایران کی حدود کا تعین کریں اور اسے دیگر ممالک میں مداخلت سے بازرکھیں ، اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کا کانفرنس سے خطاب
جمعہ 15 فروری 2013 18:37
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اہل سنت والجماعت صوبہ سندھ کے زیر اہتمام علامہ علی شیر حیدری شہید کی یاد میں پانچویں سالانہ امام اہل سنت کانفرنس 15فروری بروز جمعہ کو جامعہ حیدریہ خیرپور سندھ میں منعقد ہوئی ۔
کانفرنس میں اہل سنت ولجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی ،ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں،مولانا اورنگزیب فاروقی،مولانا عبد الخالق رحمانی،سید پریل شاہ بخاری ،مولانا عبد الغنی ،مولانا اللہ وسایا صدیقی ،مولاناثناء اللہ حیدری،مولانا عبد الصمد حیدری،مولانا عبد الجبار حیدری،مولانا معاویہ اعظم،مولانا ریحان محمود،مولانا رمضان مینگل،مولانا عبداللہ سندھی،نجم الدین مجاہد ،مولانا عبد الکریم مری اور دیگر نے خطاب کیا۔ اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ ہم پاکستان میں نظام خلافت راشدہ کے نفاذ اور تحفظ ناموس صحابہ کی آئینی جدجہد کررہے ہیں۔ نظام خلافت راشدہ وطن عزیز پاکستان کا مقدر بن کررہے گا۔ہماری قربانیوں کا مقصد پاکستان میں پرامن طریقے سے اسلامی نظام کی راہ ہموار کرنا اور تحفظ ناموس صحابہ کو قانونی حیثیت دلوانا ہے۔علامہ محمد احمد لدھیانوی نے اپنے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں اور دشمنان صحابہ کاراستہ روکیں۔گستاخ صحابہ ہمارے ووٹوں سے منتخب ہوکر اسلام دشمن طاقتوں کو تقویت پہنچاتے ہیں۔علامہ محمد احمد لدھیانوی نے ایران کے ایٹمی طاقت بننے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران مسلم ممالک میں مذہب کے نام پر مسلسل مداخلت کررہاہے جس کی وجہ سے مسلم ممالک میں مذہبی دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔ایران مسلم ممالک پر اپنی چودھراہٹ کو قائم کرنے کیلئے دہشت گردی کا ذریعہ اختیار کررہا ہے۔عالمی طاقتیں ایران کی حدود کا تعین کریں اور اسے مسلم ممالک میں مداخلت سے باز رکھیں۔علامہ علی شیر حیدری شہید نے وطن عزیز پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وہ ہمیشہ احقاق حق وابطال باطل کیلئے کوشاں رہے۔اہل سنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے اکابر کا دیا ہوا ،اثاثہ اور اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے،اسکی حفاظت ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے۔ہم اس ملک پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے اور دفاع پاکستان کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔اہل سنت والجماعت کراچی کے صدر مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ علامہ علی شیر حیدری نے جس مشن کیلئے ہمیں کھڑا کیا تھا ہم اس پر ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسکی تکمیل کیلئے پرامن جدجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا ایک مخصوص گروہ نے کراچی کا امن تباہ کیا ہوا ہے،حکومت کراچی کا امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔کراچی میں ایران کی پشت پناہی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو روکا نہ گیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ کانفرنس میں علامہ علی شیر حیدری کے فتویٰ پر مشتمل کتاب فتویٰ امام اہل سنت کی تقریب رونمائی بھی کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.