اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے ،اس نے خواتین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کے حقوق کا برابر خیال رکھا ہے، اسلام خواتین کے حقوق میں رکاوٹ نہیں ہے ، مخصوص سوچ کے لوگ اپنے مفادات کیلئے مذہب کا نام استعمال کرکے ایسا تاثر دے رہے ہیں ،خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میاں افتخار حسین کاعالمی یوم خواتین کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب
جمعہ 8 مارچ 2013 22:21
(جاری ہے)
میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہم صنفی امتیاز سے بالا تر ہو کر تمام انسانوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں کیونکہ بحیثیت انسان سب برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقوق کے لحاظ سے مرد و خواتین میں کوئی فرق نہیں اور معاشرے میں ان میں پائی جانے والی تفاوت معاشرے کی پیدا کردہ ہے اور ا س میں مرد و خواتین دونوں برابر کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ہم سب کو اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنی ہوں گی اور پچپن ہی سے بیٹے اور بیٹی کا فرق کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مرد و خواتین میں تفاوت مخصوص سوچ کی پیدا وار ہے اور ضیاء دور میں یہ تفاوت اپنی انتہا کو پہنچ گئی۔معاشرے میں صنفی امتیاز اس لئے پیدا کیا گیا تاکہ ہم ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دین اورمعاشرے میں ماں، بیٹی اور بہن کی حیثیت سے خواتین کوعزت کا جو اعلیٰ مقام حاصل ہے دوسرے مذاہب اورمعاشروں میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ماں ،بیٹی اور بہن ایسے عظیم رشتے ہیں جن کے سامنے ہر کوئی سر خم ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم صنفی امتیاز پر یقین نہیں رکھتے اور خواتین سمیت ہر کسی پر تشدد کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنی خواتین کو قومی دھارے میں نہیں لائیں گے اس وقت تک ترقی و خوشحالی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔خواتین کی کم عمری کی شادی کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم بذات خود اس کے خلاف ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اس کی حوصلہ شکنی کیلئے صرف قانون سازی ہی کافی نہیں بلکہ اس کے لئے ہمیں عوامی سطح پر بھر پور شعورپیدا کرنے کیلئے آگہی مہم چلانا ہوگی اور لوگوں کو یہ بتانا ہوگا کہ کم عمری کے شادی کے فائدے تو نہیں لیکن اس کے نقصانات زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کی سطح پر بچے کی عمر 18 سال کر دی ہے اور اس مقصد کیلئے باقاعدہ قانون سازی بھی کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے کم عمری کی شادی پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔أمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.