مسلم لیگ(ن) پی پی 68کے راہنما شفیق گجر کے کاغذات نامزدگی منظورہونے پر کارکنوں کاجشن

بدھ 10 اپریل 2013 23:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10اپریل۔2013ء)مسلم لیگ(ن) پی پی 68کے راہنما شفیق گجر کے کاغذات نامزدگی منظورہونے پر انکی رہائشگاہ پر پارٹی ورکروں ،عہدیداروں اور اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مخالفین کے منہ بند ہوگئے اور حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالنے شروع کردیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) پی پی 68کے جوائنٹ سیکرٹری رانا جاوید علی اور نائب صدر عبدالغنی بھولی ڈوگر نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شفیق گجر نے جس نیک نیتی سے حلقہ کی تعمیروترقی اور عوامی خدمات کے مشن کو جاری رکھا ہے ۔انشاء اللہ وہ پی پی 68سے کامیاب ہوجائیں گے اور مسلم لیگ(ن) ہی برسراقدار آکر ملک کی قسمت بدلے گی۔