بوسٹن بم دھماکے ،حسین حقانی میراتھن دیکھ کر خیریت سے گھر پہنچ گئے

منگل 16 اپریل 2013 13:21

بوسٹن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 16اپریل 2013ء ) امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ وہ میراتھن ریس دیکھنے گئے تھے جس کے بعد بخیر وعافیت گھر پہنچ گئے ہیں ۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں حسین حقانی نے کہا ہے کہ بوسٹن میں ہونے والی میرتھن ریس دیکھنے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

دھماکوں میں مجھے نقصان نہیں پہنچا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ میرتھن ریس دیکھنے کے بعد خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے بعد مقامی انتظامیہ کے ایمرجنسی کے اقدامات قابل تحسین تھے ۔ یادر رہے کہ بوسٹن میں ہونے والی میرتھن ریس میں یکے بعد دیگر دو بم دھماکوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 130سے زائد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :