لورالائی میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا، ہسپتالوں میں مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا

جمعہ 19 اپریل 2013 21:25

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اپریل۔ 2013ء) لورالائی کے عوامی وسماجی حلقوں نے ضلع لورالائی میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے ، 24گھنٹے میں صرف اور صرف تین گھنٹے بجلی مکمل فراہم کی جاتی ہے ، اس میں بھی بجلی کی کم وولٹیج نے صارفین کے لاکھوں روپے کا بجلی سامان کمپیوٹرز ، ٹی وی ، استری، واٹر موٹر جل جاتے ہیں بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے ضلع لورالائی کے آس پاس علاقوں گاؤں میں صارفین گھروں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بجلی سے وابستہ کاروبار کرنے والے مستری حضرات کو نان شینہ سے محروم کردیا ہے ۔

ہاتھوں پر ہاتھ رکھ کر دوکانوں کا کرایہ جیب سے دیتے ہیں ۔ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

واٹر موٹرنہ چلنے کیوجہ سے علاقہ مکین پانی کی بوند بوندکوترس گئے ہیں ۔ لورالائی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے زمینداروں کو تباہ کردیا ہے بجلی نہ ہونے کیوجہ سے فصلیں تباہ ہورہی ہیں ۔

اس طرح بعض علاقوں میں بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے بہت سے زمینداروں کے بجلی کے کئی آلات جل چکے ہیں اورگھروں میں ٹی وی کمپیوٹر استری ، فریج وغیرہ جل جاتے ہیں۔ ضلع لورالائی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی متاثر کررکھا ہے جن کو اپنے فرائض سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے اور بجلی نہ ہونے کیوجہ سے کسی بھی خبر کی کوریج نہیں ہوپاتی ۔ علاقہ کے عمائدین اور صحافیوں نے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پاتے ہوئے لوگوں کی مشکلات میں کمی کی جائے ۔