سیاسی پنڈتوں کی خواہشات دم توڑ گئیں،آل پاکستان مسلم لیگ کا بنیادی منشور ملک کے کرپٹ نظام کو بدلنے کی کوشش ہے،ملکی سالمیت کے خلاف جارحانہ عزائم رکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کی ٹھوس پالیسی اختیارکرکے ملک کو بچالیا ، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء چوہدری عبدالرزاق گجر کا کارنر میٹنگ سے خطاب
پیر 22 اپریل 2013 21:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا آل پاکستان مسلم لیگ کا بنیادی منشور ملک کے کرپٹ نظام کو بدلنے کی کوشش ہے نظام سے مراد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی سوچ کو بدلناجس میں ہر اس بہتر شخص کو آگے آنا چاہیے جو اپنے لیے نہیں ملک کی بقاء کی سوچ رکھتا ہوں انہوں نے کہا افسوس سیاست کوکاروبار بنالیا گیا جو بھی سیاست میں آتا پیدل چلتے ہوئے کروڑوں اربوں روپے کی گاڑیوں بنک بیلنس کا مالک بن جاتا ہے جمہوری نظام تبھی کامیاب ہوسکتا ہے جب کرپشن پر قابو پایا جائے جن لوگوں نے کرپشن کو روکنا ہوتا ہے وہی کرپشن کرنے لگ جائیں تو کرپشن کون روکے گا انہوں نے کہا اس ملک کو کرپشن فری بناکر ملک کو خوشحال بنا سکتے ہیں وہ صر ف ایماندار اور اہل قیادت سے ممکن ہے آل پاکستان مسلم لیگ کا بنیادی منشور تمام شہر یوں کے لئے مساوات کے اصول پر آزادی اور ملک کے وسائل سے فائدہ مہنگائی ، بھوک ، افلاک کا خاتمہ اور روزگا ر میں اضافہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی روک تھام ، عدل اور انصاف کے جلد حصول کے لئے عدالتی اصلاحات سمیت ایک ہی سوچ اور علم سے سیاسی قوت انتظامیہ اور فوج کی یک جہتی اور اس طرح پاکستان کا دفاع اور ترقی جہالت کا خاتمہ علم اور ہنر حاصل کرنے کی سہولتیں مہیا کرنا تعلیمی اداروں کی ترقی خود کفیل اور روشن خیال قوم کے طور پر دنیا سے تعلقات ، قومی وقار ، تہذیب کو اجاگر کرنا ۔
حکومتی معاونت سے آبادی کے غریب ترین طبقہ کے لئے غذا کی ضروری اشیاء مہیا ء کرنا اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی ثقافت اور فنون کااجاگراور کھیلوں کی ترقی کو یقینی بناناہے خواتین کی بہبود اور مظلوم طبقات کی ترقی ، عوام کے لئے صحت اور امن سکون کیلئے مستقل جدو جہد کرنا شامل ہے ہمارے منشور کو عوام نے سراہتے ہوئے نہ صرف ہمیں عوامی پذیرائی سے نواز اہے بلکہ حلقہ کے عوام کی جوق در جوق شمولیت حمایت ہماری عوامی مقبولیت کامنہ بولتا ثبوت ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ ماجد جہانگیر ، محمد لطیف گجر عمر شہزاد ، رب نواز سمیت کثیر تعداد میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان موجودتھےمتعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
گوگل کا 2024 Think Apps کے ایونٹ میں جدت کو فروغ دینے ، پاکستان کی ترقی پزیر ایپ انڈسٹری کو AI کے ذریعے بااختیار بنانے پر زور
-
ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی کاروائی،
-
ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی کاروائی،
-
ڈی پی او جہلم کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق
-
تحصیل پنڈدادنخان میں کوئی بھی بھٹہ خشت زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر
-
ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیر نگرانی انچارج چوکی کینٹ اور ٹیم کی اہم کاروائی،
-
سبزیوں پھلوں، روٹی نان، آٹے کی قیمتوں کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے،
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت ضلع جہلم میں صفائی کے حوالے سے مہم تیزی سے جاری ہے۔
-
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر اور ایس پی انویسٹیگیشن جہلم کی زیر نگرانی
-
ڈپٹی کمشنر جہلم نے جہلم جمخانہ کلب میں کاروباری نمائش کا افتتاح کر دیا
-
ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت جیل ہسپتال ہیلتھ کونسل اور ڈینگی کے حوالے سے
-
ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.