وزیراعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت ضلع جہلم میں صفائی کے حوالے سے مہم تیزی سے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ضلع کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 8 اگست 2024 16:47

وزیراعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت ضلع جہلم میں صفائی کے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اگست 2024ء ) : وزیراعلیٰ پنجاب کے "ستھرا پنجاب پروگرام" کے تحت ضلع جہلم میں صفائی کے حوالے سے مہم تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور شہریوں کی شکایات کا جائزہ لیا۔ عملے سے بھی ملاقات کی اور شہریوں کی شکایات سنی اور موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے عملے کو ہدایت کی کہ تمام یونین کونسلز میں صفائی آپریشن اور آگاہی مہم جاری رکھی جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع جہلم کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے حقیقی اقدامات کیے جائیں اور کہیں بھی کوڑا کرکٹ یا کچرا نظر نہ آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اوپن پلاٹس اور قبرستانوں کو صاف کیا جائے اور کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوڑا کرکٹ جلانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔