ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت جیل ہسپتال ہیلتھ کونسل اور ڈینگی کے حوالے سے

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 7 اگست 2024 16:55

ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت جیل ہسپتال ہیلتھ کونسل اور ڈینگی کے حوالے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اگست 2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیرصدارت جیل ہسپتال ہیلتھ کونسل اور ڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سی ای او ہیلتھ، ڈی ایچ او، این ایس ڈی ایچ کیو، سپرنٹنڈنٹ جیل، اور ایم او جیل ہسپتال نے شرکت کی۔ اجلاس میں جیل ہسپتال میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر، موثر اور معیاری بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ڈینگی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کریں اور عوام کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔ کونگو وائرس کی روک تھام کے لیے مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں تاکہ عوام کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :