
گوگل کا 2024 Think Apps کے ایونٹ میں جدت کو فروغ دینے ، پاکستان کی ترقی پزیر ایپ انڈسٹری کو AI کے ذریعے بااختیار بنانے پر زور
پاکستان میں 2018ء سے 2023ء 1کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ ایپلی کیشنز کے عالمی ڈاؤن لوڈز میں 32فیصد کی مرکب سالانہ شرح نمو (CAGR) ریکارڈ کی گئی۔
عمر جمشید
جمعرات 29 اگست 2024
13:13

ایکسیس پارٹنرشپ (Access Partnership)کی تازہ ترین اکنامک امپیکٹ رپورٹ (Economic Impact Report)کے مطابق، پاکستان ڈیجیٹل مصنوعات کی برآمدات پر توجہ مرکوز کرکے سن 2030 ءتک، اپنی سالانہ آمدنی میں،6.6 بلین ڈالر تک اضافہ کر سکتا ہے، جس میں گیمنگ اور ایپ انڈسٹری کو ترقی کے ایک اہم موقع تصور کیاجاتا ہے۔
(جاری ہے)
حالیہ برسوں میں، پاکستان کی گیمنگ اور ایپ انڈسٹری نے متاثر کن ترقی کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں سن 2018 ءسے سن 2023 ءتک مقامی طور پر تیار کردہ ایپس کے عالمی ڈاؤن لوڈز میں 32 فیصد کی مجموعی سالانہ شرح نمو (CAGR) بھی شامل ہے۔
اگرچہ مجموعی طور پر ایپ ڈاؤن لوڈز میں 2023 میں معمولی کمی آئی، جس سے ملک عالمی سطح پر 17ویں نمبر پر آ گیا، تاہم ان -ایپ پرچیز (IAP) کی آمدنی میں 50فیصد اضافہ سے صنعت مضبوط بنی رہی۔پاکستانی گیمنگ اور ایپ ڈویلپرز کی معاونت کے لیے نئے پروگرام
پاکستانی ڈویلپرز کے لیے بڑے مواقع میں سے سب سے بڑا موقع اعلیٰ معیار کے پائیدار گیمز بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ، دنیا بھر کے صارفین تک رسائی بھی اولین ترجیح ہے۔
ڈویلپرز کی معاونت کے لیے اپنے عزم کو دوگنا کرنے کی غرض سے گوگل سن 2024ء میں نئے پروگرام شروع کر رہا ہے:
• گیم ڈیزائن ماسٹرکلاس: یہ پروگرام ملک کے اعلیٰ اسٹوڈیوز سے پاکستان کے سب سے باصلاحیت گیم ڈیویلپرز کو اکٹھا کرتا ہے، انہیں 6 ماہ کےخصوصی پروگرام کے ذریعے اعلیٰ معیار کی گیمز بنانا سکھاتا ہے۔
• گوگل ایڈز اکیڈمی: یہ لاہور اور اسلام آباد میں ذاتی طور پر آف لائن ہیکاتھون ورکشاپس ہیں جہاں پاکستان کے سرفہرست اسٹوڈیوز سے مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد ایپ کی ترقی کی حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ذاتی تربیت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
• Build with AI اور Cloud AI Study Jams: ڈویلپرز AI اور کلاؤڈ کی عملی تربیت کے ذریعے بھی اپنی مہارت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 9,300 سے زیادہ ڈویلپرز کو تربیت دی جا چکی ہے۔
یہ پروگرام پاکستان میں ڈویلپرز کی مدد کے لیے گوگل کے موجودہ اقدامات پر مبنی ہیں جن میں گوگل ایپ اکیڈمی بھی شامل ہےاور اب تک اس میں شرکاء کی تعداد 800 سے زیادہ ہوچکی ہے۔ مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد کے لیے یہ آن لائن ورکشاپس مارکیٹنگ کے اہم موضوعات پر گہری معلومات فراہم کرتی ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ رسائی اور منافع حاصل ہوتا ہے ، اور یہ اردو زبان میں بھی دستیاب ہیں۔
مزید برآں، گوگل ،گوگل ڈویلپر کانفرنس (امریکہ)، APAC میں چیف ایگزیکٹو میٹنگز، اورAPAC کی ایپ سمٹ جیسے اہم ایونٹس میں اپنی شرکت بڑھا رہا ہے ، جو پاکستان کے سرفہرست گیمنگ اور ایپ اسٹوڈیوز کے ٹیلنٹ کے رہنماؤں کو ہم منصب عالمی رہنماؤں سے مربوط کر رہا ہے۔
گوگل کی رائے میں ایپ انڈسٹری میں کامیابی کے لیے متوازن اور دور اندیشی پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے۔ Think Apps 2024 میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ AI کس طرح گیم اور ایپ کی ترقی میں انقلاب برپا کر رہا ہے اور اس نے اُن مقامی اور علاقائی کھلاڑیوں کو نمایاں کیا جو گوگل کےAI سولوشنز کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ایپس بنانے، مالی کامیابی حاصل کرنے، اور پائیدار کاروبار بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے کہا کہ ،”پاکستان کی ایپ اور گیمنگ انڈسٹری میں مستقبل کے حوالے سے طویل مدتی ترقی کی اعلیٰ صلاحیت موجود ہے۔ متعدد پاکستانی اسٹوڈیوز موبائل ایپ ڈیولپمنٹ میں نمایاں مقام حاصل کررہے ہیں ، جیسے کہ Vyro.AI، Hazel Mobile، Games District، GeniTeam، اور Finz Games، جو روزانہ لاکھوں کی تعداد میں ڈاؤن لوڈز حاصل کررہے ہیں ، سینکڑوں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں، اور عالمی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔“ تھنک ایپس 2024 مقامی ڈویلپرز کو بااختیار بنانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ہمارا مقصد ڈویلپرز کو AI سے چلنے والی پروڈکٹس اور وسائل تک رسائی فراہم کر کے، انہیں غیر معمولی گیمز اور ایپس بنانے، منافع میں اضافہ کرنے، اور پائیدار کاروبار قائم کرنے میں مدد کرنا ہے ۔اس کے بعد یہ اقدام ، ڈیجیٹل برآمدات کی آمدنی کے ذریعے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے اور اعلیٰ معیار کی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کرے گا ۔ گوگل پاکستان کے ڈویلپر ایکو سسٹم میں سرمایہ کاری کرنے اور اسے عالمی کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔"
مزید مقامی خبریں
-
پاکستان قازقستان تعلیمی میلہ اور وائس چانسلرز سمٹ، عالمی تعلیمی افادیت کی طرف ایک قدم
-
بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوںپر
-
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے خطرات کی پیشگی آگاہی کے ذریعے رپورٹنگ کو موئثر بنانے کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد
-
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کی جانب سے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم کےنظام کی تقریب
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان موٹا چاول کے بیجوں کے نرخ مقرر کر دیئے
-
اربوں روپے ناجائز ریفنڈز دینے پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی، ڈاکٹر آصف جاہ
-
اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔
-
سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹیول 2025 کا کامیاب آغاز
-
فیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (رجسٹرڈ) کی جانب سے ممبران میں یونین کارڈز تقسیم، صدر و سیکرٹری سمیت سینئرز کی بھرپور شرکت
-
ملک سہیل طلعت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت ہی مثبت پیش رفت ہے۔
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.