ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر اور ایس پی انویسٹیگیشن جہلم کی زیر نگرانی

انسداد منشیات پر پولیس پراسکیوشن کوآپریشن کے تحت تمام سرکل ہائے میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 7 اگست 2024 16:58

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر اور ایس پی انویسٹیگیشن جہلم کی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اگست 2024ء ) : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر اور ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ کی زیر نگرانی انسداد منشیات پر پولیس پراسکیوشن کوآپریشن کے تحت تمام سرکل ہائے میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد، تربیتی ورکشاپس میں ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا ، ایس ایچ اوز اوز تفتیشی افسران نے شرکت کی، ایس  پی انویسٹیگیشن جہلم کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز نے ورکشاپ کے شرکاء کو منشیات کے مقدمات میں ٹھوس اور مضبوط شہادتیں اکھٹی کرنے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ٹریننگ  لیکچرز  اور ماک ٹرائل کروایا، تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھا کر کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، تربیتی ورکشاپ کا مقصد تفتیشی افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور موثر تفتیش پر تربیت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے سے ملزمان کی سزایابی اور انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :