پاکستان 2013کے دوران پولیو سے پاک ہوجائے گا، عالمی ادارہ صحت

بدھ 1 مئی 2013 13:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان دو ہزار تیرہ کے دوران پولیو سے پاک ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او کے پولیو کے خاتمے کے سربراہ ڈاکٹر ایلیس ڈری نے کہاہے کہ پاکستان پی تھری کیٹگری میں آگیا ہے اور اگر پولیو کیخلاف مہم پرزور انداز میں جاری رہی تو امید ہے کہ جلد پاکستان میں پولیو ماضی کا قصہ بن جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پولیو کیسوں کی تعداد میں اکہتر فیصد اور وائرس کے ماحولیات پھیلاوٴ میں ستر فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔ جس سے ملک کو پولیو سے پاک کرنے کی امیدیں مضبوط ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :