بلوچستان ،قبائلی علاقوں سے فوج واپس ، قبائلیوں،بلوچوں کو قومی دھارے میں لائینگے،دہشتگردی ،انتہا پسندی کا حل صرف تحریک انصاف کے پاس ،تحریک انصاف ملک کو اغیاروں کی غلامی سے نجات دلائیگی،یکساں تعلیمی نظام رائج کرکے طبقاتی نظام کا خاتمہ کریگی،اسلام آباد کے شہریوں کی بے چینی کا خاتمہ کرینگے، پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا عوامی اجتماعات سے خطاب
جمعرات 2 مئی 2013 22:39
(جاری ہے)
مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسٹیٹس کو کی قوتوں نے عرصہ دراز سے پاکستانی عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے اور چند خاندانوں نے اختیاراور اقتدار کو اپنے گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کو کرپشن، بے روزگاری، افراتفری ،تعصب، فرقہ واریت اور ملکی سیاست پر خاندانی تسلط نے شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث ملک ترقی کی بجائے تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف بڑھکوں اور کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ اقتدار میں آکر عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے گی جن میں سے کوئٹہ سمیت قبائلی علاقوں سے فوج کو واپس بلائے گی اور بلوچیوں اور قبائلیوں کو قومی دھارے میں لائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں انصاف اور شفافیت پر مبنی نیا نظام متعارف کرائیگی جس میں یکساں تعلیمی نظام ، قانون کی حکمرانی شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو گزشتہ پانچ برسوں سے لوٹنے والے مگرمچھوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیگی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے اور عوام 11مئی کو تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیکر اپنا مستقبل محفوظ بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے اور عوام اب اپنے حقوق کے کیلئے بیدار ہوچکے ہیں اور تبدیلی آکر رہے گیمزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.