ملک سے کرپشن ، لوڈ شیڈنگ،بے روزگاری ، مہنگائی ، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے (ن) کی کامیابی وقت کی اہم ضرورت ہے،مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کاتقریب سے خطاب

منگل 7 مئی 2013 23:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن ، لوڈ شیڈنگ،بے روزگاری ، مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی وقت کی اہم ضرورت ہے۔وہ منگل کو ابراہیم روڈ بلال گنج میں سابق نائب ناظم و تاجر رہنماء میاں امجد بلو کی جانب سے دیگر سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مریم نواز ،بلال یٰسین ،سابق نائب ناظم داتا گنج بخش ٹاؤن ،ملک امتیاز اعوان ،باؤ بشیر ،سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ کلثوم نواز نے کہا ہم اپنی جماعت میں آنے والے اور میاں نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتمار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ،یہ لوگ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،اور ہم انکی بھر پور عزت افزائی کریں گے ۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور انکی جماعت سمیت ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کریں گے عوام کو کو کمزور بلے بازوں کی نہیں شیروں اور جانبازوں کی ضرورت ہے جو ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں ۔