لاہورہائیکورٹ نے الطاف حسین کی تقریرنشرکرنے پرپی ٹی اے سے جواب طلب کر لیا

جمعرات 23 مئی 2013 13:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23مئی 2013ء) ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی متنازع تقریرنشرکرنے پرپی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی متنازع تقریرکے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس خالد محمود خان نے پی ٹی اے اور پیمرا حکام سے سوال کیا کہ کس طرح ایک شخص بیرون ملک بیٹھ کرپاکستان توڑنے کی بات کرسکتا ہے اور پی ٹی اے اورپیمرا نے اس کے خلاف کیا ایکشن لیا،عدالت نے الطاف حسین کی متنازع تقریرنشرکرنے پر پی ٹی اے اورپیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دوہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ الطاف حسین کی تقریرکے خلاف دائردرخواست میں موقف تیارکیا گیا تھا کہ ایم کیوایم کے قائد کی تقریر پاکستان کے خلاف ہے۔