ڈسٹرکٹ ہسپتال قصورمیں خسرہ کی وباء کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی سنٹرقائم کر دیا گیا،اس میں متاثرہ بچوں کوطبی امداداورحفاظتی انجکشن لگائے جائیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کے ایم ایس ڈاکٹررضوان صادق کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 29 مئی 2013 23:29

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29مئی۔2013ء) ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور ڈاکٹررضوان صادق نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصورمیں خسرہ کی وباء کنٹرول کرنے کیلئے باقاعدہ طورپرعلیحدہ سنٹرقائم کر دیا گیا،خصوصی سنٹر میں خسرہ میں متاثر بچوں کوفوری طورپرطبی امداداورحفاظتی انجکشن لگائے جائیں،روزانہ خسرہ کے مریض بچوں کوترجیحی بنیادوں پرحفاظتی انجکشن اورادویات فری فراہم کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارڈی ایم ایس ڈاکٹررضوان صادق نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ گرمی میں اکثربچوں میں ہیضہ کی وباء پھیل جانے کاخدشہ ہوتاہے اس لئے بچوں کی وارڈمیں چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹر ہروقت وارڈمیں موجود ہوتے ہیں ڈاکٹررضوان صادق نے مزیدبتایاکہ تمام سپیشلسٹ ڈاکٹرمریضوں کوہمہ وقت چیک کرنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :