وزیراعظم بلوچوں سے زیادہ بلوچستان کی صورتحال بارے فکر مند ہیں،بلوچستان کو سیا سی‘ معا شی مسا ئل کا سا منا ہے، لا پتہ افراد،فرقہ وارانہ ،لسا نی اور دیگر بنیا دوں پر ٹا رگٹ کلنگ ،تعلیم، صحت ، پا می کے انڈر ٹیبل کی گر تی ہو ئی صو رتحا ل سمیت مختلف چیلنجز کا سا منا ہے، نمٹنے کے لئے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وا لے افراد کو اپنا کر دارادا کر نا ہو گا ،صو بے کی عوام کو درپیش مشکلات اور مسا ئل با رے مر کز ،عسکری قیا دت کو کنونس کر نے کی کا وشوں میں لگے ہو ئے ہیں ، مجمو عی حا لات کو ٹھیک کر نا ہما را نصب ا لعین ہے، وزیر اعلی بلوچستان ڈا کٹر عبدالما لک بلوچ کی پریس کا نفرنس‘ لا پتہ افراد کے کیمپ کے دورے کے دوران با ت چیت
جمعہ 14 جون 2013 16:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صو بے میں تین جما عتی حکو مت کے لئے لا پتہ افراد ،فرقہ وارانہ اور لسا نی بنیا دوں پر ٹا رگٹ کلنگ،،تعلیم ،صحت ،زراعت سمیت دیگر شعبوں کی تبا ہ حا لی ہے جن کی وجہ سے سسٹم مفلوج ہو چکا ہے انہوں نے صو بے میں پا نی کے انڈر گراؤنڈ کی گرتی ہوئی سطح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان تمام اضلاع کی عوام کو اس سنگین مسئلے کا سامنا ہے ہمیں پریشانی اس لئے ہیں کہ یہی حالات رہے تو نہ صرف زراعت کا خاتمہ ہوجائے گا بلکہ لوگوں کو بہت سے علاقے چھوڑنے پڑیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے میڈیا کا ساتھ ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے میڈیا نمائندے ہم پر تنقید ضرور کرے مگر غیر ضروری اور حقیقت کے برعکس خبریں چلانے سے اجتناب کرے میں نے چلی اور نہ ہی کینڈا دیکھا ہے مگر پھر بھی ایک سینئر صحافی میں بغیر کسی تحقیق کے ٹیتھیان کمپنی بارے مجھ سے منسوب خبر چلائی ۔ صحافی لکھنا جانتا ہے تو ہم بھی اس فن سے واقف ہے اگر بلوچستان حکومت میں شامل جماعتیں اپنی ایجنڈے سے ہٹ گئیں تو ہماری رہنمائی کی جائے اس سے ہمیں بہت زیادہ خوشی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ صحت ، تعلیم ، امن وامان سمیت دیگر درپیش مسائل بارے ہماری رہنمائی کی جائے تو ضرور عمل درآمد کیا جائے گا اگرا یسا نہ کیا تو پھر اسے ہماری جانب سے دھوکہ سمجھا جائے صوبے میں گڈ گورننس کو بہر صورت بہتر کرنا ہماری ذمہ داری ہے وقت کی پابندی مجھ سے سب کو کرنا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سنجیدہ لوگ ہیں ہماری ادارے بھی سنجیدہ ہے ۔ میر حاصل خان بزنجو کی جانب سے دیئے گئے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ انہوں نے یہ بیان کس کنٹسٹ میں دی ہے البتہ میں یہ کہنا چاہوں کہ حکومت میں شامل تمام جماعتیں سنجیدہ ہے اور سنجیدگی سے کام کریں گے ۔ا نہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد ، عسکری قیادت اور دیگر کو اپنے ایجنڈے بارے کنونس کریں گے نومنتخب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ایک گھنٹہ تک ملاقات کی جس کے دوران وہ خود بھی بلوچستان کی صورتحال بارے بہت زیادہ فکر مند دکھائی دیئے ۔ ملک اور صوبے کے مسائل کو سوچ سمجھ کر حل کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا لاپتہ افراد کے کیمپ جانے کو غیر متوقع قرار دینا صحیح نہیں کیونکہ ہم نے ہر فورم پر اس بارے آواز بلند کی ہے یہی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے حل کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ٹیچرز ہمارے کیڈر میں نہیں ہم سیاسی جماعتیں کسی بھی ملازم کو اپنے اداروں میں نہیں لے رہے ۔ میڈیا نزدیکی سے ہمارے کام کو مانیٹر کرے ہم اپنے منشور کے خلاف کسی صورت نہیں جائیں گے جہاں تک اساتذہ اور دیگر ملازمین کی ڈیوٹیوں میں سستی یا غفلت کا سوال ہے تو اس بارے ڈنڈے سے کام نہیں لیں گے بلکہ انہیں بٹھا کر سمجھائیں گے وہ ہمارے اپنے بچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ڈاکٹرز ، انجینئرز ، اساتذہ اور دیگر کی باڈیز سے بات چیت کی جائے گی اور ان کے مسائل پر بھی توجہ دیں گے ۔ ہسپتالوں میں ادویات اور آلات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ صوبے کے بعض علاقوں میں آپریشن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے مجموعی حالات کو ٹھیک کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں ۔ سہ جماعتی حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں ہر جگہ آئیڈل نہیں سماجی ارتقا کو دیکھے تو کچھ اضلاع ایسے ہیں جہاں ہمیں مقبولیت شاید حاصل نہیں ہم سے یک دم انقلابی تبدیلیوں کی امید شاید صحیح نہیں آہستہ آہستہ سسٹم کو ٹھیک کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.