دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے صرف حکومت ہی نہیں، معاشرے کے ہر طبقے کی ذمہ داری اور کردار ہے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی وفدسے گفتگو
جمعرات 4 جولائی 2013 20:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں صوبے اور کراچی میں امن وامان کی فضاء خراب کرکے ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، ملک دشمن ایجنڈے پر کار فرما مخصوص ذہنیت کے حامل مٹھی بھر ان عناصر کو کچلنے کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی عالمی جنگ میں پاکستان کا کردار فرنٹ لائن اسٹیٹ کا ہے جس کے باعث سب سے زیادہ نقصان بھی اٹھانا پڑرہا ہے دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت پاکستان تنہا اپنا کردار ادا کررہی ہے آج دہشت گرد پورے ملک میں پھیل چکے ہیں ان حالات میں پوری قوم کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا اور ان دہشت گردوں کی نشاندہی کرنی ہوگی جو پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے اور کراچی میں اہم ایام میں یہ دہشت گرد زیادہ سرگرم ہوجاتے ہیں اور معصوم جانوں کا ضیاع کرکے اسے فرقہ وارانہ اور لسانی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن علماء کرام ے کردار نے ان دہشت گردوں کو کبھی بھی ان مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے دہشت گردی کے تمام واقعات کی مذمت کی اور واضح کیا کہ دہشت گردوں کا مذہب، مساجد اور مدارس سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے پکڑنے جانے والے تمام دہشت گردوں کو قرار واقعی سزاد لوانے کا مطالبہ بھی کیا۔ علماء کرام نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان کامیاب ترین گورنر ہیں جنہوں نے ہمیشہ دانشمندی اور بردباری سے معاملات کو حل کیا اور غیرجانبدار کردار رکھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.