سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس کی سماعت چیئرمین نیب کی تقرری تک ملتوی کر دی

پیر 8 جولائی 2013 15:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8جولائی 2013ء) سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس کی سماعت چیئرمین نیب کی تقرری تک ملتوی کر دی۔ پیر کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر ہی کیس کو سنا جائے گا چونکہ سارے معاملات چیئرمین نیب کی تقرری کے ساتھ منسلک ہیں۔ لہذا جب تک حکومت چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل مکمل نہ کر لے اس وقت تک رینٹل پاور سمیت کئی دیگر اہم مقدمات جو چیئرمین نیب کی عدم موجودگی میں آگے نہیں بڑھ سکتے ایسے تمام مقدمات کی سماعت نہیں کی جائے گی۔