توانائی کے شعبے میں 67 فیصد گردشی قرضہ ختم کر دیا: اسحاق ڈار

ہفتہ 20 جولائی 2013 20:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جولائی۔2013ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں 67 فیصد گردشی قرضہ ختم کر دیا گیا ہے اور باقی واجبات بھی مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر ادا کر دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گورنر خیبرپختوانخواہ انجینئر شوکت اللہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو درپیش اقتصادی مسائل حل کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اتحاد کا مظاہر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کو گردشی قرضے کے واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں اور باقی ماندہ واجبات مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل ادا کرنے کا عمل جاری ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے باوجود قبائلی علاقوں کی تمام جائز مالی ضروریات پوری کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :