واپڈا تمام تر وعدوں اور دعوؤں کے باوجود لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام،سحر و افطار کے دو ران لوڈ شیڈنگ سے گھروں میں خواتین کو سحری و افطاری بنانے میں دقت کا سامنا،نماز تراویح کے اوقات میں بھی بجلی بند ہونے کی اطلاعات، عوام میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بندش پر شدید غم و غصہ
پیر 22 جولائی 2013 22:26
(جاری ہے)
شہروں میں دس سے چودہ اور دیہات میں اٹھارہ گھنٹے سے زائد وقت کے لئے بجلی غائب رہتی ہے۔
لاہور میں گرمی کی شدت نمایاں کمی کے باوجود مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ جس سے سحر و افطار پر لوگوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کراچی میں سحری کے وقت سے اب تک مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔ ان علاقوں میں ناظم آباد، بفرزون ،نارتھ کراچی،ایف بی ایریا سائٹ، لیاقت آباد اور ملیر شامل ہیں۔ بولان میں تباہ ہونیوالے بجلی کے متاثرہ ٹاورز کی مرمت و بحالی کا کام سْست روی کا شکار ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سترہ اضلاع میں بجلی تحال بحال نہ ہو سکی ہے۔ کوئٹہ کو متبادل ذرائع اور شہر میں قائم نجی پاور ہاوٴس اور کیسکو کے متبادل پلانٹ سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بجلی کی فراہمی میں کمی سے شہر میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے بڑے شہرو ں میں بھی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے حال کر رکھا ہے ۔ حافظ آباد ، سرگودھا ، ساہیوال سمیت صو بہ کے کئی بڑے شہروں میں سحری و افطاری کے دوران لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.