سکھر: دہشتگردوں کے حملے کے بعد آئی ایس آئی آفس سیل
جمعرات 25 جولائی 2013 22:27
(جاری ہے)
دہشتگردوں نے بدھ کی شام سکھر کی بیراج کالونی میں واقع آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کیا تھا۔
دہشت گردوں کا نشانہ دیگر حساس اداروں کے دفاتر بھی تھے جن کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے جائے وقوعہ کا فضائی اور زمینی معائنہ کیا۔ انہیں تحقیقات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایس پی راجا عمر خطاب کی سربراہی میں سی آئی ڈی کی ٹیم نے بھی سکھر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان بلوچ کے مطابق دہشتگردوں کا طریقہ واردات کراچی میں سی آئی ڈی اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر حملوں جیسا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک سو کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دہشتگردوں نے پہلے بارود سے بھری کار عمارت سے ٹکرائی۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے خشک میوہ جات سے لگتا ہے کہ دہشتگرد لوگوں کو دیر تک یرغمال بنانا چاہتے تھے۔ کارروائی کے پیچھے کالعدم تحریک طالبان کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب میجر ذیشان اور حملے میں شہید ہونیوالے دیگر اہلکاروں کی نماز جنازہ پنوں عاقل چھاؤنی میں ادا کی گئی جس کے بعد میتوں کو آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔ دہشتگردی کی کارروائی میں نشانہ بننے والے مقامی شہری احسان علی کورائی کو بھی نماز جنازہ کے بعد مائیکرو کالونی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ حملے میں چالیس کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے تھے جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.