اپوزیشن پارٹیوں کا طرز سیاست پاکستان کے قومی مفادات سے متصادم ہے، محاز آرائی سے ملک کو نقصان ہو گا‘ کنول نعمان ، عوام کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پرگہرا اعتماد ان کے خلوص اوران کی نیک نیتی کانتیجہ ہے‘ رکن پنجاب اسمبلی

جمعہ 27 ستمبر 2013 12:56

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27ستمبر 2013ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے جمہوریت اور فیڈریشن مضبوط ہو رہی ہے، مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ہر دور میں وفاق کو استحکام بخشا اورپاکستان کو سیاسی، معاشی اورسفارتی میدان میں درست سمت پرگامزن کیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے شعبدہ بازی اورلفاظی سے عوام کا مائنڈ سیٹ نہیں بدل سکتے۔ عوام کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پرگہرا اعتماد ان کے خلوص اوران کی نیک نیتی کانتیجہ ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا طرز سیاست پاکستان کے قومی مفادات سے متصادم ہے، محاز آرائی سے ملک کو نقصان ہو گا۔ تمام سیاسی جماعتیں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔