بھارت کے ایک رہائشی علاقے میں انسانوں کا شکار کرنیوالا چیتا گھس آیا، ریسکیو حکام نے قابو کرلیا

بھارت میں چتکبری چیتوں کا یوں گھروں میں یا رہائشی علاقوں میں گھسنا عام بات ہے ٗرپورٹ

منگل 15 اکتوبر 2013 14:18

اتراکھنڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15اکتوبر2013) بھارت کے ایک رہائشی علاقے میں انسانوں کا شکار کرنے والا چیتا گھس آیا،تاہم ریسکیو حکام نے قابو کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست اتر اکھنڈ کے شہر الموڑا کے ایک مکان میں ایک آدم خور چیتا گھس آیا،جنگلات کے حکام نے موقع پرپہنچ کر پہلے چیتے کو سکون آور انجکشن دیا پھر پکڑ کر پنجرے میں ڈال دیا۔ پکڑا جانے والا چیتا قریبی علاقے میں ایک بچے پر حملہ بھی کر چکا ہے،اس چیتے کی ستمبر کے مہینے سے تلاش جاری تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں چتکبری چیتوں کا یوں گھروں میں یا رہائشی علاقوں میں گھسنا عام بات ہے۔

متعلقہ عنوان :