وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،ڈرون حملوں پر امریکا سے سخت احتجاج کا فیصلہ،طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے پر احتجاج،امن کوششیں جاری رکھی جائیں گی،لندن اجلاس میں فیصلہ

ہفتہ 2 نومبر 2013 20:31

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈرون حملوں پر امریکا سے سخت احتجاج کیا جائے گا اور طالبان سے مذاکرات کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جلاس میں طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا،تازہ حملے سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو پاکستانی وفد کی برطانیہ سے وطن روانگی سے پہلے لندن میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز،وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف شریک تھے ،اجلاس میں امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت سے پیدا ہوانے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرون حملوں پر امریکا سے سخت احتجاج کیا جائے گا اور امریکی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا کیونکہ تازہ حملے سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اجلاس میں طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔