سانحہ راولپنڈی کے خلاف ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کا پرامن احتجاج، کئی شہروں میں ہڑتال
جمعہ 22 نومبر 2013 20:22
(جاری ہے)
اسلام آباد کے بیشتر سرکاری و نجی دفاتر خالی رہے اسی طرح جڑواں شہروں کے کئی نجی اسکولوں میں چھٹی رہی اور تعطیل نہ کرنے والے اسکولوں میں امن ڈے منایا گیا۔
ادھرانجمن تاجران راولپنڈی کے مطابق دکانیں اورتجارتی مراکزبندہیں۔ سانحہ کے بعدسے اب تک شہرمیں خوف کی فضا ختم نہیں ہوپارہی اورشہری سہمے ہوئے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے بھی صوبے بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے بھرپور تیاری کی گئی ہے، وزیراعلی کے احکامات کی روشنی میں لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی گئی اور سیکیورٹی کے لئے 10 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ، مساجد، امام بارگاہوں اور اہم مقامات پر پولیس کے دستے تعینات ہیں۔ادھر کراچی سمیت اندرون سندھ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں، مزار قائد سے گرومندر جانے والی سڑکیں کنٹینرز لگا کر سیل کر دی گئیں، تین ہٹی سے نمائش اور لسبیلہ سے گرومندر آنے والی سڑک کو بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کیا گیا۔ ادھر وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا جبکہ پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام اسکولز بند رکھے گئے تاہم مشنری اسکولز میں تدریسی عمل جاری رہا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا سمیت بلوچستان میں بھی سانحہ راولپنڈی کے خلاف احتجاج کے باعث سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، صوبائی دارالحکومتوں سمیت دونوں صوبوں کے مختلف شہروں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ رہیں۔ کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن رہا اور تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔ملک بھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سانحہ راولپنڈی کے شہدا کیلئے مغفرت کی دعائیں کی گئیں۔ مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور شرکا نے شہدا کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں یوم عاشور کے دن دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے دوران شرپسند عناصر نے مسجد، مدرسے سمیت راجا بازار کی مارکیٹ کو بھی آگ لگا دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.