وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے انتہائی کم وسیلہ طبقات کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے خصوصی پروگرام کی منظوری دیدی ، پہلے مرحلے میں تقریباً 13لاکھ کم وسیلہ خاندانوں کو ماہانہ ایک ہزار روپیہ سبسڈی دی جائیگی، سبسڈی کیلئے حکومت خدمت کارڈ جاری کریگی ،کم وسیلہ خاندانوں کو ماہانہ براہ راست سبسڈی دینے کے پروگرام پر جلد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ادارہ جاتی میکنز م کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
جمعہ 29 نومبر 2013 22:08
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کو براہ راست ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ صوبے کے انتہائی کم وسیلہ خاندانوں پر معاشی بوجھ کم کیا جا سکے -محروم معیشت طبقات کی فلاح و بہبود اور انہیں ریلیف فراہم کرنا حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔
معاشرے کے انتہائی کم وسیلہ طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کو ماہانہ براہ راست سبسڈی دینے کے پروگرام پر جلد عملدرآمد یقینی بنایاجائے اور سبسڈی کے پروگرام پر عملدرآمد کے لئے ادارہ جاتی میکنز م کو حتمی شکل دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سبسڈی دینے کے لئے پنجاب حکومت اپنے ڈیبٹ کارڈ کا اجراء کرے گی جو پانچ برس کے لئے کار آمد ہوگا ۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب خدمت کارڈ کے ڈیزائن کی منظوری دیتے ہوئے فی الفور کارڈز کی تیاری کی ہدایت کی۔ انہوں نے کم وسیلہ طبقات اور عوام کے لئے دیگر سماجی پروگراموں کے بارے میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کی تجویز پر اس اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ کمیٹی سول پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کے لئے اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی کم وسیلہ طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے شروع کئے جانے والے تمام پروگراموں کو نئی اتھارٹی کے زیرانتظام لانے کے لئے بھی تجاویز پیش کر ے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.