قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے قومی معیشت میں پانی کی اہمیت اور قلت دور کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی،کمیٹی ممبران قائدایوان اورقائدحزب اختلاف کی مشاورت سے منتخب کئے جائیں گے ،کمیٹی اپنی سفارشات حکومت کودیگی،پانی کی بڑھتی ہوئی قلت کو انتہائی سنگین مسئلہ ہے، پاکستان ایتھوپیا سے بھی نیچے چلاگیاہے ،کچھ سالوں میں سارا ملک پیاسابن جائیگا، عوام میں پانی کے ضیاع کوروکنے کیلئے آگاہی مہم شروع کی جانی چاہئے، سینیٹرمحسن لغاری کی تحریک پراراکین سینیٹ کااظہارخیال
پیر 2 دسمبر 2013 23:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2دسمبر۔2013ء) قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے قومی معیشت میں پانی کی اہمیت اورملک میں بڑھتی ہوئی قلت دور کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی ،کمیٹی ممبران قائدایوان اورقائدحزب اختلاف کی مشاورت سے منتخب کئے جائیں گے جبکہ کمیٹی اپنی سفارشات حکومت کودے گی،ادھراراکین سینیٹ نے پانی کی بڑھتی ہوئی قلت کو انتہائی سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایتھوپیا سے بھی نیچے چلاگیاہے کچھ سالوں میں سارا ملک پیاسابن جائیگا عوام میں پانی کے ضیاع کوروکنے کیلئے آگاہی مہم شروع کی جانی چاہیے ۔
پیرکوسینیٹ کے اجلاس میں سینیٹرمحسن لغاری نے تحریک پیش کی کہ یہ ایوان قومی معیشت میں پانی کی اہمیت اورملک میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت کو دورکرنے کیلئے حکومت کی جانب سے ضروری اقدامات کو زیربحث لائے تحریک پراظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹرمحسن خان لغاری نے کہاکہ ہم ایتھوپیا سے بھی نیچے چلے گئے ہیں ملک میں تیزی کے ساتھ وسائل ختم ہورہے ہیں اورشاید کچھ سالوں بعدپاکستان پیاساملک بن جائے انہوں نے کہاکہ اب آئندہ جنگیں پانی پر ہونگی ہماری حکومتوں نے گزشتہ پچیس سال سے پانی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی منگلا اورتربیلا پانی کے ذخائر تھے اورملکی معیشت پانی پرمنحصر ہے پانی ہوگا تو زراعت چلے گی ملک کی اکثریت کی آبادی کو صاف پانی پینے کامیسر نہیں ہرسال دو لاکھ بچے گندا پانی پینے سے مرجاتے ہیں انہوں نے درخواست کی کہ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جو سیاست سے بالاتر ہوکر اپنی سفارشات حکومت کو دے اورحکومت پردباؤ ڈالے کہ وہ معاملے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کی تردید کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.