ہالی ووڈ اداکار بریڈپٹ کامیڈی فلم 22 جمپ اسٹریٹ کے سیکوئل میں کیمیورول میں نظر آئیں گے

بدھ جنوری 13:13

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) ہالی ووڈ اداکار بریڈپٹ کامیڈی فلم 22 جمپ اسٹریٹ کے سیکوئل میں کیمیورول میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار چیننگ ٹیٹم اور کامیڈین جوناپل ایک مرتبہ پھر اکٹھے کام کرینگے۔ بریڈپٹ جو نئی فلم کے معاون پروڈیوسر بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں کیمیورول میں نظر آئیں گے اور وہ اس کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ فلم جمپ اسٹریٹ میں پہلے جانی ڈپ اور رابن سن پیٹے مختصر کرداروں میں نظر آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :