پاکستان میں ملٹری ہارڈ ویئر اور ایٹمی ٹیکنالوجی کی فراہمی سے چین کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے ، برطانوی اخبار
جمعرات 2 جنوری 2014 15:48
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 جنوری 2014ء) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں ملٹری ہارڈ ویئر اور ایٹمی ٹیکنالوجی کی فراہمی سے چین کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے کراچی کے دو ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے لئے ساڑھے چھ ارب ڈالر کا قرض چین کا سرکاری بینک ادا کرے گا جسے پاکستان20برس میں لوٹائے گا۔رپورٹ کیمطابق اسلام آباد میں ایک سنیئر مغربی سفارت کا ر کا کہنا ہے کہ کراچی منصوبے کے لئے اتنی بھاری چینی سرمایہ کاری ایک بہت اہم اشارہ ہے اور چینی یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ہم پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مصائب کرنے میں مدد دینا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چین نے جوہری توانائی کے لئے 6.5ارب ڈالر کا قرض دے کر پاکستان کے ساتھ تعلقات کومضبوط کیا۔(جاری ہے)
کراچی میں دو ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے لئے اتنی بھاری رقم پاکستان میں کسی بھی ایک منصوبے کے لئے سب سے بڑی چینی سرمایہ کاری ہے۔ کراچی میں بجلی کا یہ منصوبہ ملکی پیداواری صلاحیت میں 15فی صد اضافے کا سبب بنے گا۔مئی میں چینی بینک کی طرف سے 60کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سمیت دیگر چینی منصوبے دونوں ایشیائی ممالک کے تعلقات کو مزید گہرا کرتے ہیں۔
پاکستان کے ساتھ چین کے بڑھتے روابط میں اضافے پر تجزیہ کار وں کے مطابق کراچی کے منصوبے کی مالی امداد اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ چین کے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔اخبار لکھتا ہے کہ کراچی کے ساڑھے چھ ارب ڈالر کا قرض جنوبی ایشیا میں چین کی موجودگی کی ویسی ہی مثال ہے جو پاکستان ،سری لنکا،بنگلادیش اور میانمر میں بنیادی ڈھانچے اور تعمیراتی منصوبوں میں کی جا رہی ہے۔ اخبار نے پاکستانی حکام کے حوالے سے لکھا کہ کراچی کے K2اورK3منصوبوں کے لئے چین کی طرف سے فراہم کیا جانے والا قرض چین کا سرکاری ایگزم بینک فراہم کرے گا جسے آئندہ 20برس میں واپس کیا جائے گا۔ماضی میں مغربی دنیا کی طرف سے پاکستان کو سول نیو کلیئر ٹیکنالوجی تک رسائی کی تردید کی جاتی رہی۔اسلام آباد میں ایک سینئر وزارت خارجہ کے اہلکار نے کہا کہ چین کو بڑے پیمانے پر پاکستان کا مخلص دوست ملک سمجھا جاتا ہے پاکستانی عوام چینیوں کو بھائی کے طور پر سمجھتی ہے اس زمرے میں کوئی دوسرا ملک نہیں آتا۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.