بنگلہ دیش ، 20جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود عام انتخابات کیلئے ووٹنگ ، اپوزیشن اراکین سڑکوں پر نکل آئے،پولیس اور اپوزیشن حامیوں کے درمیان تصادم ،7افراد ہلاک ، متعدد زخمی ،مزید سکیورٹی اہلکار طلب کرلئے گئے ،حکمران جماعت عوامی لیگ کی سربراہ اور وزیراعظم حسینہ واجد نے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو نظر بند کردیا ،امریکہ، یورپی یونین اور دولتِ مشترکہ کا بنگلہ دیش میں انتخابات کی نگرانی کرنے کیلئے مبصرین بھیجنے سے انکار ،حملوں سے انتخابات ڈی ریل نہیں ہوں گے اور متاثرہ علاقوں میں الیکشن کیلئے دوسرے انتظامات کئے گئے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر
اتوار 5 جنوری 2014 13:07
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) بنگلہ دیش میں 20جماعتوں کی جانب سے بائیکاٹ کے باوجود عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین سڑکوں پر نکل آئے، پولیس اور اپوزیشن حامیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں7افراد ہلاک او ر متعدد زخمی ہوگئے ، حالات کشیدہ ہونے پر مزید سکیورٹی اہلکار طلب کرلئے گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق حکمران جماعت عوامی لیگ کی سربراہ اور وزیراعظم حسینہ واجد نے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو نظر بند کردیا تاہم بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی سمیت 20 اتحادی جماعتیں پہلے ہی انتخابات کا بائیکاٹ کر چکی ہیں، حکمران جماعت نے ووٹنگ کو پرامن رکھنے کیلئے 50 ہزار فوجی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنوں پرتعینات کردیا ہے۔
اتوار کو پولنگ شروع ہوتے ہوئے ہنگامے پھوٹ پڑے اپوزیشن ،پولیس اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جھڑپوں کے باعث بیشتر شہروں میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند کردیئے گئے ، عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے کریک ڈاوٴن کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے سیکڑوں کارکنان کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی کی بغیر پرمٹ حج بارے سعودی علما کے بیان کی حمایت
-
غزہ جنگ،امریکی طلبہ کا گرمی کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
-
امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیدیا
-
امریکا کی حماس سے متعلق قطرکو تنبیہ
-
بغیر اجازت غیرملکیوں کی حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.