پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کا 86 واں یوم پیدائش ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا
اتوار 5 جنوری 2014 14:01
اسلام آباد/لاہور/پشاور/کوئٹہ/ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کا 86 واں یوم پیدائش ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا تفصیلات کے مطابق قائد عوام کا لقب پانے والے ذوالفقارعلی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ کیلیفورنیا اور آکسفورڈ سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1963 میں ایوبی کابینہ میں وزیر خارجہ بنے تاہم سیاسی اختلافات پر حکومت سے کنارہ کشی اختیار کرکے ترقی پسنددوستوں کے ساتھ مل کر 30 نومبر 1967 کو پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی۔
پیپلز پارٹی سماجی انصاف، سوشلسٹ نظریات اور جمہوریت کے فروغ پر مبنی منشور کے باعث دن بدن مقبول ہو تی گئی۔1970 کے الیکشن میں زیڈ اے بھٹو نے روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا۔(جاری ہے)
انتخابات میں کامیاب ہوکراقتدارسنبھالا تو ملک دولخت ہو چکا تھا، جس کی وجہ سے سویلین مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اورپھر 1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر رہے، 1973 سے 1977 تک منتخب وزیراعظم رہے، ملک کومتفقہ آئین دیا، بھارت سے شملہ معاہدہ کرکے پائیدار امن کی بنیاد رکھی اورپانچ ہزار مربع میل کا علاقہ بھارت سے چھڑایا۔
بھٹو دور میں پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لئے کئی اقدامات کیے گئے، تاہم مبینہ داخلی اور خارجی سازشوں کے نتیجے میں جنرل ضیاء الحق نے منتخب حکومت کا تختہ الٹااور قتل کے الزام میں مقدمہ چلا کر4 اپریل کو انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا مگر بھٹوکے آفاقی نظریات کو ختم نہیں کیا جاسکا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.