کراچی ، شہر بھر میں دہشت گردسرگرم رہے، دوپولیس اہلکاروں سمیت مزید4افرادجاں بحق،جاں بحق ہونے والے اہلکار بیکری کے مالک اور عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما رزاق بونیری کی بیکری پر تعینات تھے ،مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران متعددمشتبہ افرادکو حراست میں لے لیاگیا ،خوف وہراس پھیل گیا ،رینجرزکا گلشن اقبال سے 4 ٹارگٹ کلرز اور ایک بھتہ خور گرفتار اسلحہ برآمدکرنے کا دعویٰ
اتوار 5 جنوری 2014 17:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) شہرقائد میں بدامنی کا تسلسل جاری اتوارکو کوبھی دہشت گردسرگرم رہے ،فائرنگ اور پرتشددواقعات میں دوپولیس اہلکاروں سمیت مزید4افرادجاں بحق ہوگئے۔ٹارگٹ کلنگ کی تازہ لہرکے بعد قانون نافذکرنیوالے ادارے متحرک ہوگئے ہیں،پولیس نے ٹارگیٹڈآپریشن کے دوران متعددمشتبہ افرادکو حراست میں لے کراسلحہ برآمدکرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد میں دو موٹر سائیکل سواروں نے ایک بیکری پر دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار عبدالرحیم اور محمد خان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار بیکری کے مالک اور عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما رزاق بونیری کی بیکری پر تعینات تھے، جنہیں کئی مرتبہ بھتے کی پرچیاں موصول ہوچکی ہیں جبکہ دکان پر اس سے قبل بھی حملہ ہوچکا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.