وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے پاکستان ایگزبیٹر ز اور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ملا قات
اتوار 5 جنوری 2014 18:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان ایگزبیٹرز اور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملا قات کی-وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سنی پیکس پیر سعد احسن الدین، صدر پا کستان فلم ایگزبیٹرزایسوسی ایشن زوریز لاشاری، سلمان ایس لالانی ‘عثمان پیرزادہ، رمضان شیخ اور دیگر عہدیدارشامل تھے۔
ملاقات میں فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا- صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر تعلیم وکھیل رانا مشہوداحمدخان، سیکرٹری اطلاعات، وائس چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈاورمتعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ابلاغ کا ایک موثر ذریعہ ہے- فلموں کے ذریعے تہذیبی، ثقافتی، ملی اور تاریخی روایات سے نئی نسل کو آگاہ کیا جاسکتا ہے اور سماجی و معاشرتی مسائل کی نشاندہی کے لئے فلمیں ا ہم کردار ادا کر سکتی ہیں- وزیراعلیٰ نے اس موقع پر فلم انڈسٹری اور سینما گھروں کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمیٹی مسائل کے حل کے لئے جلدقابل عمل سفارشات پیش کرے اور پنجاب سنسر بورڈ کے قواعد و ضوابط کو جلد حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری سے متعلقہ تمام امور ون ونڈو کے تحت حل کرنے کے لئے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.