قومی عوامی تحریک نے ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا
پیر 6 جنوری 2014 16:58
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے علیحدہ صوبے کے بیان کے خلاف قومی عوامی تحریک نے ہڑتال کا اعلان واپس لے لیا ہے۔گزشتہ شب سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ایک وفد نے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی، جس کے بعد یہ اعلان واپس لیا گیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ متحدہ نے وضاحت کی ہے کہ الطاف حسین کے بیان کا مطلب سندھ کی تقسیم نہیں تھی اور نہ ہی آئندہ ایسی کوئی بات کی جائے گی۔ایازلطیف پلیجو نے کہاکہ وہ ٹکراوٴ نہیں چاہتے ہیں کیونکہ ٹکراوٴ لاکھوں سندھی اور اردو بولنے والی ماوٴں اور بہنوں کے بچے غیر محفوظ ہوجائیں گے، انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہمارا پاکستان پیپلز پارٹی یا حکومت سے کوئی مسئلہ ہے تو اس میں سندھ کی یکجہتی اور وحدت کو درمیان میں نہیں لانا چاہیے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.