ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں

شریف خاندان نے سارے حکومتی عہدے اپنے گھر میں بانٹ لئے، ان کے خاندانی مسئلے ہی حل نہیں ہو رہے، یہ سب اپنے حلقے بھی ہارے ہوئے ہیں۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی حماد اظہر کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 اپریل 2024 18:32

ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 اپریل 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حماد اظہر نے کہا ہے کہ ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں، لیکن سارے حکومتی عہدے اپنے گھر میں بانٹ لئے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سارے حلومتی عہدے شریف خاندان نے اپنے گھر میں بانٹ لئے ہیں جبکہ یہ سب اپنے حلقے بھی ہارے ہوئے ہیں۔

چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جسے یہ نون لیگ کہتے ہیں اس نے17 سے زیادہ نشستیں جیتی نہیں تھی عام انتخابات میں اور ابھی تک ان کے آپس کے خاندانی مسئلے ہی حل نہیں ہو رہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں چیلنج کرکے کہہ رہا ہوں یہ سیکریٹریٹ بھی اس چیز کی گواہی دے گا کہ جتنے پروڈکشن آرڈر میرے دور میں ایشو ہوئے ہے شاید کسی کے دور میں ہوئے ہو اس وقت سینٹ میں انکے لیڈر چئیرمین ہے ہمارے متعدد سینیٹرز جیلوں میں ہے روپوش ہے چیئرمین سینیٹ ہمت کرے جرات کا مظاہرہ کرے اور پروڈکشن آرڈر جاری کرے۔

(جاری ہے)

اسد قیصر نے کہا کہ ہم اس ملک کے شہری نہیں ہے کیا؟ پاکستان کا آئین اور قانون ہمیں پرامن ریلیوں اور جلسوں کی اجازت نہیں دیتا کیا؟ آپ یہ کس قسم کا سلوک کررہے ہیں جب کبھی جہاں کبھی ہم جلسے کا اعلان کردیں وہاں دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے کیا ہم دہشتگرد ہیں؟ یا تو پھر اعلان کردیں کہ اس ملک میں آئین اور قانون معطل ہے ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم نے یہ نعرہ بلند کیا کہ حالیہ الیکشنز دھاندلی زدہ تھے عوامی مینڈیٹ کو پاؤں تلے روند کر اس اسمبلی میں لوگ آئے ہے کراچی سے جو حکومتی بنچز کا حصہ ہے انکو تو انکے گھر والے بھی رکن قومی اسمبلی نہیں مانتے۔

اسد قیصر نے کہا کہ جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور بھی جائیں گے کراچی بھی جائیں گے ہر جگہ جائیں گے ہمت ہے تو روک کر دکھائے آپ اگر اس قسم کا رویہ رکھیں گے تو میں واضح کردوں یہ اسمبلی نہیں چل سکتی۔