صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا

پیر 29 اپریل 2024 18:42

صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر  ،جنرل سیلکوک بایراکتار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا ۔ پیر کو ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر ، پاکستان میں ترکیہ کے سفیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے سفارتکاروں ، تینوں مسلح افواج کے افسران نے تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اعلیٰ ذہانت کے حامل افسر ، بہترین انتظامی خوبیوں ، بہادر اور پیشہ ورانہ طور پر قابل افسر ہونے پر نشان پاکستان (ملٹری) کا اعزاز عطا ء کیا ۔ اعزاز حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ بری افواج کے کمانڈر کو مبارکباد پیش کی ۔ واضح رہے کہ جنرل سیلکوک بیراکتاروگلو نے 1993 میں آرمی وار کالج اور 1997 میں آرمڈ فورسز کالج سے گریجویشن کی ۔ انہوں نے اپنے شاندار فوجی کیرئیر کے دوران مختلف اسٹاف اور کمانڈ عہدوں پر خدمات انجام دیں ۔ ان کی شاندار خدمات اور کارناموں کے اعتراف میں انہیں 2021 میں جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور اگست 2023 میں ترک لینڈ فورسز کا کمانڈر مقرر کیا گیا۔