آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان

ہمارے خلاف جتنی بھی کارروائیاں کیں گئی ہیں، سب عدالتوں سے ختم ہوں گی، میڈیا سے گفتگو

پیر 29 اپریل 2024 18:34

آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، یہ عہدہ زرداری نے بنایا تھا، اس سے متعلق قانون میں کچھ نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نے اسلام آباد میں سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ یہ عہدے اپنے رشتہ داروں میں بانٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جتنے بھی ادارے ہیں انہیں خود کو بدلناہوگا، اس سے عدالت کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہوگا، جرم کرنیوالے کو سزا ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کیلئے نکلے اور ان کیخلاف بولیں تو مقدمات درج کرلیے جاتے ہیں، انہوں نے ہمارے خلاف جتنی بھی کارروائیاں کیں وہ سب عدالتوں سے ختم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے ہی اسمبلی میں بیٹھے ہیں، ابھی تک ان سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔