پرویزمشرف کو بیرون ملک بھیجنے سے متعلق فیصلہ شام تک ہو جائے گا، احمد رضا قصوری
منگل 7 جنوری 2014 14:15
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جنوری 2014ء) پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد آج شام تک اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنا ہے یا نہیں۔
(جاری ہے)
غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ فی الحال پرویز مشرف کو باہر بھیجنے یا نہ بھیجنے سےت متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم معاون ڈاکٹرز کی مدد سے میڈیکل رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا کہ آیا پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنا ہے یا نہیں۔
احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس بہت طویل ہے اس لئے عدالت نے دونوں فریقین کو رپورٹس کا جائزہ لینے کے لئے ایک روز کی مہلت دی ہے، عدالت نے میڈیکل رپورٹس کا خلاصہ پڑہ کر سنایا اور کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی سماعت کے دوران موکل ساتھی انور خان نے قانونی نکات پر سیر حاصل بحث کی اور آئندہ پیشی پر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے دلائل پیش کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.