لوگوں کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کیلئے وکلاء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ‘ گورنر پنجاب ،فرنس سٹیل انڈسٹری کو درپیش مسائل نہ صرف متعلقہ حکام کے علم میں لائیں گے بلکہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی پوری کوشش کی جائیگی،چوہدری محمد سرور کی فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد اور پیپلز پارٹی کے رہنما عزیز الرحمان چن سے ملاقات کے دوران گفتگو
منگل 7 جنوری 2014 21:18
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ لوگوں کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے وکلاء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور انہیں غریب اور بے بس افراد کی داد رسی کے لیے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرنا چاہیے ، آئین اور قانون کی بالادستی اور گڈگورننس ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ایسوسی ایشن کے صدر میاں جاوید اقبال کی قیادت میں منگل کے روز گورنرہاؤس لاہور میں اُن سے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد قومی سوچ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اہم ملکی معاملات پر یکجا ہو جائیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.