سندھ ون اور ٹو کی باتیں کرنیوالے خود کودھوکہ دے کر تنہا کر رہے ہیں،نثار احمد کھوڑو ، الطاف حسین کی جانب سے خود کو سندھ کا سپوت کہنا ،دیگرکی جانب سے مہاجر کہلانا اُن کی ہی ناکامی ہے،سینئر وزیر سندھ
منگل 7 جنوری 2014 21:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 جنوری ۔2014ء) سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ ایک حقیقت ہے جو کہ ایک رہے گا ، ون اور ٹو کی باتیں کرنے والے خود کودھوکہ دے کر تنہا کر رہے ہیں، الطاف حسین کی جانب سے سندھ ون اور ٹو کی جلسے میں کی گئی بات انتخابی مہم کا ماحول پیدا کرنے کے لیے ہے، الطاف حسین کی جانب سے خود کو سندھ کا سپوت کہنا اور دیگرکی جانب سے مہاجر کہلانا اُن کی ہی ناکامی ہے۔
دیواروں پر چاکنگ کا جواب دیواریں دینگی کیونکہ اُن میں پتھر اور اینٹیں بھی ہوتی ہے۔ایم کیوایم سے فی الوقت کوئی مذاکرات نہیں چل رہے ہیں تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے منگل کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اُنھوں نے کہا کہ سندھ کوئی بچوں کے کھیل کا میدان نہیں جہاں ون ٹو کی گنتی ہو ایسی باتیں کرنے والے خود کو تنہا کررہے ہیں ۔
جہاں تک شہروں میں محرومیوں کی باتیں کی جارہی ہیں تو سب سے زیادہ محرومیاں تو دیھی علاقوں میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ سندھ کی عوام نے آمروں کو جھکنے پر مجبور کیا اور کالاباغ ڈیم نہیں بننے دیا تو پھر سندھ ماں تقسیم کرنے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ جو سندھ میں آیا اور جس کے پاس شناختی کارڈہے وہ پاکستانی ہے جس کے باوجود بھی اگر کوئی خود کو مہاجر سمجھتا ہے تو وہ خود سے زیادتی کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ دیواروں پر چاکنگ کا جواب دیواریں دینگی کیونکہ اُن میں پتھر اور اینٹیں بھی ہوتی ہے جو کہ کسی کے منہ پر بھی لگ سکتی ہیں ، دیواروں پر ایسی باتیں لکھنے والے ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں جو نفرتیں بڑھانے کی باتیں کرے گا وہ خود کو تہنا کرے گا ۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی کسی سے ملاقات کرسکتا ہے تاہم ہم انتظار کریں گے کہ ایازلطیف پلیجو کب ایم کیو ایم کی دعوت پر نائن زیرو جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ایم کیوایم سے فی الوقت کوئی مذاکرات نہیں چل رہے ہیں تاہم یہ ذہن میں ضرور ہے اور بات چیت کے دروازے بند نہیں کئے ہیں اور اگر کوئی آگے بڑھ کر بات کرے گا تو اُن کو سمجھائیں گے کہ جذباتی نہ ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.