نجکاری کمیشن بورڈ کا پی آئی اے سمیت 3 اداروں کی نجکاری اور حصص کی فروخت کا فیصلہ، پی آئی اے کے 26 فیصد حصص فروخت ہونگے
بدھ 8 جنوری 2014 18:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2014ء) نجکاری کمیشن بورڈ نے 3 اداروں کی نجکاری اور حصص کی فروخت کا فیصلہ کر لیا۔ نجکاری کمیشن بورڈ کا پہلا اجلاس چیرمین زبیر عمر کی صدارت میں ہوا جس میں 3 اداروں کی نجکاری کی حکمت عملی اور عملدرآمد روڈ میپ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نیشنل پاور کنسٹرکشن اور ہیوی الیکٹرک کمپلیکس کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں قومی ائیر لائن پی آئی اے کے 26 فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا جس میں او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کی نجکاری کی منظوری دی جائے گی۔برطانوی نشریاتی کے مطابق اس اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت کو پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے پانچ فیصد شیئرز بیچنے سے 20 ارب روپے، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے دس فیصد شئیرز سے 70 سے 80 ارب روپے، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے دس فی صد شیئرز سے 15 ارب روپے، حبیب بینک لمیٹڈ کے 20 فیصد شیئرز سے 40 سے 50 ارب روپے اور الائیڈ بینک کے دس فی صد شیئرز کی فروخت سے 10 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.